عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر الرٹ جاری

 

واشنگٹن (پبلک نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں۔ جینو سائیڈ واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور ممبر ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ اقوام متحدہ اور ممبر ممالک سے بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جینو سائیڈ واچ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 2016 سے اب تک 70 ہزار سے کشمیری شہید کر دیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بند ہے، وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

 

الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اور قابض انتظامیہ کی جانب سے جابرانہ فوجی آمریت، تشدد انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی اور غیر قانونی گرفتاریاں  اس کی واضح علامات ہیں۔

واضح رہے کہ جینو سائیڈ واچ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور ممبر ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں