عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا، لیوئیس فیگو پاکستان پہنچ گئے

کراچی(اوسامہ عتیق) فٹبال شائقین کیلئے خوشخبری، دنیا کے جانے مانے فٹبال کر چمکتے ستارے فٹبالرز کاکا اور لیوئیس فیگو دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ دونوں کھلاڑی مختصر دورے میں ورلڈ ساکر اسٹارز کے میچز کی بریفنگ دیں گے۔

 

باکسنگ کے بعد اب فٹبال کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری۔ عالمی شہرت یافتہ دنیا کے جانے مانے چمکتے ستاروں کی پاکستان آمد۔ فٹبال کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے عالمی شہرت یافتہ ستارے فٹبالرز کاکا اور لیوئیس فیگو دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے وی وی آئی پی لاونج میں مختصر قیام بھی کیا، دونوں کھلاڑی مختصر دورے میں ورلڈ ساکر اسٹارز کے میچز کی بریفنگ دیں گے۔ ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت دونوں کھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ دیں گے۔ ورلڈ ساکر اسٹارز کے میچز اپریل میں کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔

 

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا تھا کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج مثبت جائے گا۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے اور فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی اس میں ہوں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں