دنیا کے برے ترین پاسپورٹس کی عالمی درجہ بندی، پاکستان کا پانچواں نمبر

اسلام آباد (پبلک نیوز) دنیا کے بُرے ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گیا۔

 

برے ترین پاسپورٹس کی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی۔ پاکستان کی درجہ بندی میں دو درجے بہتری آ گئی۔ فہرست میں افغانستان، عراق، صومالیہ اور شام پہلی چار پوزیشنز پر ہیں جبکہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان تیسرے نمبر پر تھا۔

 

دی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر کے 33 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں