فیلڈنگ، باؤلنگ، بیٹنگ سب فلاپ، پاکستان کو بھارت سے شکست

 

پبلک نیوز: کرکٹ کی عالمی جنگ میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کو 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم ہدف پورا نہ کر پائی۔ جس کے بعد ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں گرین شرٹس کا مقدر شکست ٹھہری۔

 

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراعتماد بلے بازی کا آغاز کیا گیا۔ 46 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر میچ میں بارش نے انٹری ماردی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بھارت کے مقررہ 50 اوورز میں 336 رنز ہیں جبکہ 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

 

بھارت کی پہلی وکٹ 136رنز پر گری۔ بھارت کے لوکیش راہول 57رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہوئے۔234 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ گر گئی۔ ہاردک پانڈیا تیسرا شکار تھے جن کو محمد عامر نے 26 رنز پر دبوچ لیا۔ دھونی کی اہم وکٹ بھی محمد عامر کے کھاتے میں آئی۔ محمد عامر نے دھونی کو صرف ایک سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ ویرات کوہلی 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

قومی ٹیم کی جانب آج پھر ناقص فیلڈنگ کا مظاہر کیا گیا۔ روہت شرما کو 2بار رن آؤٹ کرنے کا موقع گنوا دیا۔ بھارت کی بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

 

شاندار آغاز کے بعد بھارتی بلے باز روہت شرما نے زبردست انداز میں سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے 85 گیندوں پر سنچری سکور کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو بڑا ہدف دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

اس سے قبل پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ شاداب خان اور عماد وسیم ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔ شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔

 

بھارتی بلے بازوں کو جلدآؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے: پاکستانی کپتان

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج بڑا مقابلہ ہے۔ بھارتی بلے بازوں کو جلدآؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ آج 100فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

 

جو ٹیم اعصاب پر قابو پائے گی وہی جیتے گی: بھارتی کپتان

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ جو ٹیم اعصاب پر قابو پائے گی وہی جیتے گی۔ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔ پچ باؤلنگ کے لیے زیادہ بہتر اور بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں