ورلڈکپ: کیویز کا شاہینوں کیلئے 238 رنز کا ہدف

 

برمنگھم (پبلک نیوز) ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ اس سے پہلے کیویز نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے۔ جیمز نیشم نے 97رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 

نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے گرینڈھم 64 اور کپتان ولیم سن نے 41رنز بنائے۔ منرو12، گپٹل5، راس ٹیلر3 اور ٹام لیتھم ایک اسکور بنا سکے۔

 

دوسری جانب شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں