ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی دوبارہ پاکستان آرہی ہے

پبلک نیوز: ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی دوبارہ پاکستان آرہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لانے کے لیے دبئی روانہ، ٹرافی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی دوبارہ پاکستان آ رہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لانے کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔ ٹرافی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گی۔ جہاں آئی سی سی کے نجی اسپانسر کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تقریب ہو گی۔

ٹرافی کی جمعہ کو کراچی آمد متوقع ہے۔ کراچی میں نجی تقریب میں میوزیکل کنسرٹ بھی ہو گا۔

پی سی بی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کیا گیا۔ ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹرافی کی دوبارہ آمد  سے کوئی تعلق نہیں۔ آئی سی سی کے ورلڈ ٹور پروگرام میں عالمی کپ ٹرافی پہلے پاکستان آ چکی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں