پاکستانی شاھین 94 رنز کی جیت کے باوجود ورلڈ کپ کی دوڑسے باہر

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 94 رنز سے شکست دے دی، لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ھو گئی۔

 

لارڈز:  آئی سی سی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان کی جانب سے  بنگلادیش کو 316 رنزکا ہدف دے دیا گیا ہے۔ جس  کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے، جب کہ پاکستان کا اب  سیمی فائنل میں پہنچنا نا ممکن نظر آرہا ھے۔

 

امام الحق 100 رنز اور بابراعظم 96رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حفیظ نے 27 اور فخر زمان نے 13 رنز بنا ئے ، عماد وسیم 43 اورمحمدعامر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، مستفیض الرحمان نے5 اور سیف الدین نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

میچ کے دوران کپتان سرفراز  ہاتھ پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ سرفراز کے زخمی ھونے کے بعد عماد وسیم نے چارج سنبھالا اور 25 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے آج کے  میچ کے لئے گیارا رکنی سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جب کہ شعیب ملک کوآخری ون ڈے میچ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا  اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

 

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ معلوم ہے آج کا میچ  بہت فرق سے جیتنا ھوگا اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے تا کہ ورلڈ کپ کا اختتام اچھے انداز میں کر سکیں۔

 

پاکستان کی جانب سے باولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے35 رنز کے عوض 6  بنگلادیشی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ پاکستانی بولرز کی بولنگ کے سامنے شکیب الحسن کے سوا کوئی بیٹسمین نا چل سکا، شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگ کھیلی ۔

 

تمیم اقبال اور سومیا سرکارکی جانب اننگز کا آغاز کیا گیا تو 26 کے مجموعے پر محمد عامر نے سومیا سرکار کو چلتا کردیا، وہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تمیم اقبال 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جو کہ  شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 30 رنز کے اضافے سے مشفیق الرحیم کو وہاب ریاض نے دھر لیا۔ چوتھی وکٹ پر لیتن داس اور شکیب الحسن کے مابین 58 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ تاہم شاہین آفریدی نے لیتن داس اور شکیب الحسن کو آؤٹ کر دیا۔ محموداللہ 26، مصدق حسین 16، محمد سیف الدین صفر، مشرفی مرتضیٰ 15 اور مستفیض الرحمان  1 اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

 

پاکستانی بولرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6، شاداب خان نے 2، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں