ایمازون کے بانی اور اہلیہ میں دنیا کی مہنگی ترین طلاق

پبلک نیوز: 25 سال کی شادی اور اب ریکارڈ بریکنگ مہنگی ترین طلاق۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی اہلیہ کو طلاق پر 35 ارب ڈالر ملیں گے۔ رقم پا کر میکینزی دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا۔ کامیاب ناول نگار اور مصنفہ میکینزی بیزوس کو شادی ختم ہونے پر 35 ارب ڈالر ملیں گے۔

جیف اورمیکینزی بیزوس نے یہ اعلان اپنی ٹویٹ میں کیا۔ میکینزی جیف بیزوس کی آن لائن خریداری کی کمپنی ایمازون کے چار فیصد شیئرز کی مالک بنیں گی۔

معاہدے سے قبل ایمازون میں بیزوس کے 16.3 فیصد شیئر تھے۔ طلاق کے نتیجے میں جیف کو اب 75 فیصد جبکہ مکینزی کو ایمازون کے شیئرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا۔

اس جوڑے کے چار بچے ہیں اور یہ دونوں سنہ 1994 سے ایک ساتھ تھے۔ جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی وجہ مبینہ طور پر فاکس ٹی وی کی سابقہ میزبان لورین سینچیز کے ساتھ جیف کا رشتہ بتایا جاتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں