جرمنی میں کدوﺅں کا دلچسپ مقابلہ

 

پبلک نیوز: جرمنی میں کدوؤں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہزاروں کدوؤں سے سجائی گئی اشیاء نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ برگ پیلس گارڈن ہزاروں پمپکنز سے بنائے شاہکاروں سے سج گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کدوﺅں کے سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا۔ اس فیسٹیول کا اہتمام ہر سال جرمنی کے شہر لڈ وِسبرگ، بڈن ورسٹمبرگ میں کیا جاتا ہے جو کہ اسٹٹ گارٹ سے صرف 17 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

 

 

فیسٹیول میں ہر سائز کے چھوٹے بڑے کدو تو پیش کیے ہی جاتے ہیں تاہم ان سے بنائی گئی اشیاء کے رنگا رنگ دیدہ زیب ماڈلز بھی رکھے جاتے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا یہ میلہ ہر سال ہزاروں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جہاں کدو تراشنے سمیت کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول ہر طرح کی عمر کے لوگوں کے لیے مشہور ہے جہاں تقریباٗ 4 لاکھ کدوؤن کی نمائش کی جاتی ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں