500 امیر ترین شخصیات کے 117 ارب ڈالر ڈوب گئے

 

پبلک نیوز: امریکی اسٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی سب سے بڑی مندی دیھنے میں آئی۔ پیر کے روز دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات نے اپنی اجتماعی دولت کا 2.1 فیصد کھو دیا۔ دنیا کی امیر ترین شخصیات کے 117 ارب ڈالر ڈوب گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز سال کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی۔ بلومبرگ بلینئیر انڈکس کے 21 ممبر کے ایک ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔ دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات نے مجوعی طور پر 117 ارب ڈالر کھو دیئے۔ جو ان کی کل دولت کا 2.1 فیصد ہے۔

 

اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سب سے زیادہ نقصان ایمزون کے بانی جیف بیزوز کا ہوا جن کے 3.4 ارب ڈالر ڈوب گئے۔ لیکن اس کے باوجود جیف بیزوز 110 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بدستور امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

 

معروف فیشن برینڈ کریسٹیون ڈیور کے چیئرمین برنارڈ آرنالٹ نے 3.2 ارب ڈالر کھو دیئے۔ فیس بک کے بانی مارک زگربرگ کے 2.8 ارب ڈالر ڈوب گئے۔ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا 2.4 ارب ڈالر اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں