زرداری، فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ

اسلام آباد(فیصل ساہی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل کیس سے متعلق شق وار انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی دیے دیا۔

 

ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی نے جعلی بنک اکاؤنٹس سکینڈل میں آصف علی زرداری اور فریال تالپورکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پرتحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست گزار کی 10 اپریل تک ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

 

تحریری فیصلہ میں عدالت کی جانب سے آصف علی زرداری کو نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ہر پیشی پر نیب میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ عدالت کی جانب سے نیب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب کو آئندہ سماعت سے قبل کیس کی انکوائری سے متعلق شق وار رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں