علیم خان کی رہائی کیلئے تحریر فیصلہ جاری

لاہور (پبلک نیوز) آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری، تحریری فیصلہ نو صفحات پر مشتمل، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ عبدالعلیم خان دس، دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔ نیب عبدالعلیم  خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ انویسٹمنٹ کرنے والے کسی شخص نے عبدالعلیم خان کے خلاف بطور گواہ بیان نہیں دیا۔

برطانیہ میں عبدلعلیم خان کے فلٹیس بارے ابھی تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔ نیب نے ابھی تک عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر کیے اس وقت اس کے خلاف کسی نے شکایت نہیں کی۔ بغیر ٹھوس شواہد کے کسی کو بلا جواز جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں