'بلاول،مراد علی کے نام ای سی ایل سےنکالےجائیں' جعلی بنک اکاؤٹنس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤٹنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 25 صفحات پر مشتعل فیصلہ جسٹس اعجاز الحسن نے تحریر کیا۔

فیصلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کو مزید تحقیقات میں معاونت کریں گے۔ جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے نیب کو بجوائے گی۔

نیب جے آئی  رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے۔ تحقیقات میں جرم بنتا ہو تو احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کیے جائیں۔ نیب ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت میں فائل کیے جائیں۔ چیرمین نیب مستند ڈی جی کو ریفرنس تیاری اور دائر کرنے کی ذمہ داری دیں۔    

مستند اور تجربہ کار افسران پر مشتعمل ٹیم اریفرنسز کی پروسکیوشن کے لیے تشکیل دی جائے۔ نیب اپنی پندہ روزہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ نیب رپورٹ کا جائزہ عمل درامد بینچ لے گا۔ چیف جسٹس نیب رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے عمل درامد بینچ تشکیل دیں۔

مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے اُن کے کام میں مسائل پیدا ہوں گے۔ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے اُن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ بلاول بھٹو ذرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

نیب کے بلاول اور مراد علی شاہ کے خلاف تحقیقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ نیب مراد علی شاہ ، بلاول اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھے۔ دونوں کے خلاف شواہد آئیں تو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔  

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن اور منی لاڈرنگ کا ہے۔ بادی النظر میں نیب کو بجوانے سے متعلقہ ہے۔ جے آئی ٹی کے مطابق معاملے میں کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیاں، اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔  

فریقین کے وکلا عدالت کو متاثر کُن دلائل نہیں دے سکے۔ چند وکلا نے تسلیم کیا کہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں