بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم گرتے گرتے بچ گئیں

پبلک نیوز: بھارتی فیشن ویک کے دوران بالی وڈ اسٹار یامی گوتم گرتے گرتے بچ گئیں اور نہایت خوبصورتی سے اپنا توازن برقرار رکھا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فیشن ویک کے دوران بالی وڈ اسٹار یامی گوتم گرتے گرتے بچ گئیں۔ ریمپ پر توازن بگڑا تو کسی طرح خود کو گرنے سے بچانے میں کامیاب ٹھہریں۔

بھارتی فیشن ویک کے دوران یامی گوتم کی انٹری ہوئی تو وہ شہزادی لگ رہی تھیں۔ ریمپ پر قدم بڑھانے شروع کیے تو کچھ فاصلہ ہی طہ کیا تھا کہ ان کا توازن برقرار نہ رہا جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئیں۔

 

ان کا پیر ان کے اپنے ہی فراک میں الجھا اور قدم لڑکھڑا گئے اور لگا کہ اب گریں گی لیکن اداکارہ نے کمال مہارت سے خود کو سنبھال لیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں