چترال کےعلاقے بروغل کا نہایت دلچسپ یاک پولو کھیل

پبلک نیوز: چترال کے انتہائی دور آفتادہ علاقے بروغل میں یاک پولو نہایت دلچسپ کھیل ہے۔ اس کھیل کو دیکھنے کے لیے ہر سال ایک بڑی تعداد میں  سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ یاک پولو میں حسب معمول چھ، چھ کھلاڑی ہوتے ہیں۔

بادشاہوں کا کھیل یعنی پولو گھوڑوں، گدھوں پر عام طور پر کھیلا جاسکتا ہے۔ مگر یاک یعنی جنگلی بیل پر پولو کا مزہ ہی کچھ اور ہے اور یہ صرف وادی بروغل میں کھیلا جاتا ہے۔ جو سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یاک پولو میں چھ ، چھ کھلاڑی ہوتے ہیں۔

مقامی طالب علم داد خدا کا کہنا ہے کہ بہت شوق سے یاک پولو کھیلتا ہے۔ یاک پر پولو کھیلنا نہایت مشکل ہے کیونکہ یاک میں گھوڑے کی طرح قابو کرنے کے لیے وہ رسی نہیں ہوتے جسے ہم جلب کہتے ہیں بلکہ یاک کو صرف ایک ہی رسی سے پکڑا اور ہانکا جاتا ہے جبکہ گھوڑے کو قابو کرنے کے لیے دونوں جانب چمڑے سے بنے ہوئے پٹے ہوتے ہیں جسے سوار اپنی مرضی سے دائیں بائیں لے کر جا سکتا ہے۔

یاک پولو کے دوران میوزک بھی  بجایا جاتا ہے اور اس میں بانسری اور دف بہت مشہور ہیں۔ کھلاڑی کوشش کرتا ہے کہ محالف ٹیم کا بال قابو کرے اور اسے اس جگہ تک لے جائے جہاں دو لکڑیوں کے درمیان سے بال گزار کر گول کیا جاتا ہے۔

مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جس طرح پولو کو اہمیت حاصل ہے اور حکومت کی سرپرستی بھی حاصل ہے اگر یاک پولو کو بھی حکومت توجہ دے تو یہ کھیل اس علاقے کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں