یاسر شاہ کی 200 وکٹیں، 82 سالہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ابوظہبی(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے 82 سالہ تاریخ بدل دی۔ ٹیسٹ میچز میں تیز ترین وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 32 سالہ یاسر شاہ کے لیے ابوظہبی کا میدان اور 33 واں ٹیسٹ تاریخ ساز بن گیا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے 82 سالہ تاریخ بدل دی۔ یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 200 وکٹوں کا 82 سالہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یاسر شاہ نے وکٹوں کی ڈبل سنیچری مکمل کرتے ہوئے کلیری گریمٹ کا 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

یاسر شاہ نے 200 وکٹوں کا ریکارڈ 33 میچز کھیل کر بنایا ہے۔ اس ریکارڈ سے قبل جنوبی افریقہ کے کلیری گریمٹ نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ میچز میں روی چندرن ایشون 37 جبکہ ڈینس للی اور وقار یونس 38،38 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یواے ای میں جاری ٹیسٹ سیریز میں کیویز بلےبازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے یاسر شاہ نے ایک ہی میچ میں 14 وکٹیں لینے کا ایک اور ریکارڈ برابر کیا ہے جو کے  اس سے قبل  لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے پاس تھا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں