سپریم کورٹ کا وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

 

سپریم کورٹ نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے نئے بورڈز ممبران کی تقرری کے لیے مجوزہ نام پیش کرنے کا حکم دیا۔ تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نئے بورڈ کے ممبران کا نوٹی فکیشن کردیا۔ جس پر عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس دیا۔

چیف جسٹس پاکستان  کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ  سے 2 روز میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب مانگ لیا۔ کیس کی سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں