نارتھ ناظم آباد:ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت کمسن بچہ زخمی

کراچی(تنویر منیر) نارتھ ناظم آباد میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت کمسن بچہ زخمی ہو گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی جبکہ پوليس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے بنگلے میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوید نامی شخص اس کی اہليہ کرن اورتين سالہ بيٹا عمر زخمی ہو گئے۔ ہمسائیوں کا کہنا تھا کہ فجر کے وقت فائر نگ کی آواز آئی، باہر آکر ديکھا تو نويد کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ ڈی ايس پی معين الدين کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے، تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

نارتھ ناظم آباد میں پیش آنے والے مبینہ ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نويد زمينوں کی خريد و فروخت کا کام کرتا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں