سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ

کراچی(اوسامہ عتیق) ینگ ڈاکٹرز کا سندھ بھر کے ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری۔ ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاج، ڈاکٹروں نے نوٹیفکیشن کے اجراء تک کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

سرکاری اسپتالوں کے مسيحاؤں سےعلاج کی آس لگانے والے مريضوں کی مشکلات بڑھ گئيں۔ ڈاکٹرز ہٹ دھرمی پر اتر آئے۔ دوسرے روز بھی او پی ڈيز ميں علاج کرنے سے انکار۔ مريض اور ان کے تيمار دار رل گئے۔ ڈاکٹرز نے حکام سے مطالبہ کیا کہ تنخواہيں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر ہوں۔ مراعات بھی بڑھائیں جائيں۔

 

ڈاکٹرز اتنے سنگ دل بنے کے اپنا حلف بھی بھول بيٹھے۔ گزشتہ روز بھی سندھ حکومت نے يقين دہانی کروائی۔ مگر يقين دہانی کام نہ آئی۔ ڈاکٹرز اَڑھ گئے ہيں۔ جبکہ تک نوٹیفکيشن نہيں ملے گا۔ علاج نہيں ہو گا۔ ڈاکٹرز کے احتجاج سے زیر علاج مریضون کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں