نوازشریف، آصف علی زرداری کو گاڑیاں گفٹ کرنے پر بلایا گیا ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (ہرمیت سنگھ) آصف زرداری اور نوازشریف کو گاڑیاں گفٹ کرنے کا الزام، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب طلبی، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گفٹ دینا ان کا استحقاق تھا نیب نے سوالنامہ دیا ہے 2 ہفتے میں جواب دیں گے۔

 

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب طلبی پراولڈ نیب ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کو گاڑیاں گفٹ کرنے پر بلایا گیا ہے نیب میں اس طرح کے کیسز بنائے جاتے ہیں۔

 

نیب کی کمبائن انوسٹیگیشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو گفٹ دینا ان کا اختیار تھا الزام ہے کہ گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکاونٹس سے کی گئی تمام الزامات کا معاملہ عدالتوں میں جانے پر فیصلہ ہوگا۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول سے قوم کو امیدیں ہیں اور آصف زرداری تجربہ کار سیاستدان ہیں تاہم موجودہ حکومت بے اختیار ہے جس کا سب کو اندازہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے دیے گئے سوالنامے کا جواب دینے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں