اسکریپ ریفرنس: یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سکریپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر اور ریفرنس کے مرکزی ملزم کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سوالنامہ فراہم کر دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فراہم کردہ سوالات کے تحریری جوابات عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف سکریپ ریفرنس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ میاں خرم رسول کو اڈیالہ جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

 

نیب کی جانب سے ملزم کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سوالنامہ فراہم کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر فراہم کردہ سوالات کے تحریری جوابات عدالت میں جمع کروائیں۔ نیب کی جانب سے میاں خرم رسول کے خلاف فرد جرم میں ترمیم کی درخواست بھی دائر کر دی۔ نیب کی جانب سے ملزم میاں خرم رسول کے خلاف 9 اے فائیو کا چارج فریم کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں