پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانا بند کرے: یوسف رضاگیلانی

لاہور(شعیب ہاشمی) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا۔ دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہا۔ میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں۔

 

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ردعمل، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ماہ قبل میں ایشیاء پیسفک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال گیا۔ آج میں براستہ بنکاک سیئول جا رہا تھا، مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔ سیئول میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔

 

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہا، میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہو کر الزامات کا سامنا کر رہا ہوں۔ پی ٹی آئی انتقام کا راستہ ترک کرے، یہ خود عمران خان کیلئے اچھا نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے۔ پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا۔ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں