یوٹیوب کا نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان

پبلک نیوز: نسل پرست اور تعصب پر مبنی ویڈیوں یوٹیوب پر اب نہیں چلے گی۔ یوٹیوب نے مذہب کی بنیاد پر تعصب یا تفریق پھیلانے والی ویڈیوز پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ نئی پالیسی پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گا۔

 

یوٹیوب نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ نئی پالیسی پر عمل درآمد آج سے شروع ہو گیا۔ یوٹیوب کے مطابق اس سسٹم کے مکمل فعال ہونے میں اگرچہ کچھ وقت لگے گا مگر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جائے گا۔

 

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر، جنس، نسل، خاندان، مذہب کی بنیاد پر تعصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یوٹیوب ہمیشہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت قوانین پر عمل پیرا رہی ہے نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں۔

 

یوٹیوب کے مطابق اگلے چند ماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ نقرت انگیز مواد چلانے والے چینلز یا دیگر monetization features پر اشتہارات نہیں چلائے جا سکیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں