آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال

پبلک نیوز: آرمی چیف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ سپہ سالار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطہ کے استحکام کے لیے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ جس میں علاقائی سلامتی اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔  سپہ سالار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

دوسری جانب پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں ماڈل ویلج کی تعمیر مکمل کر لی۔ گھر اور دکانیں 2013 کے زلزلہ متاثرہ خاندان کو سپرد کر دی گئیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات کی چابیاں مالکان کے  حوالے کیں۔

خیال رہے کہ ماشکئی ماڈل گاؤں میں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پاک فوج نے میگا پراجیکٹ 6 ماہ کی قلیل مدت میں اپنے وسائل سے مکمل کیا۔ مقامی آبادی نے علاقہ کی سماجی اور اقتصادی ترقی  پر پاک فوج  کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں