جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت،آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ محمد اشرف، زین ملک، نمر مجید عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ کیس کی سماعت16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری۔

 

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت جج ارشدملک نے کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ نورین سلطان،عدیل شاہ، قاسم علی، شہزاد علی،شیر محمد، محمد اقبال خان، مصطفی عدالت پیش ہوئے۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے وکالت نامہ جمع کرایا۔

 

وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی عدالت پیشی پر جو ماحول بنتا ہے کیس کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ وکیل ملزم لطیف کھوسہ نےعدالت کو بتایا کہ عدالت پیش ہونے سے پہلے ہراسگی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر وکلاء کے ساتھ یہ حال ہو گا تو ہم عدالت کی کیا معاونت کریں گے۔ جج ارشدملک نے کہا کہ کمرہ عدالت چھوٹا ہے تو اس حوالے سے میکنزم بنالیتے ہیں۔

 

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی 2 ملزموں کرن اورنورین نے وعدہ معاف گواہ بننے کی استدعا کی۔ کرن اور نورین نے عدالت کو بتایا کہ ہم وکلاء کے اخراجات برادشت نہیں کر سکتے، جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ یہ چیئرمین نیب کا اختیار ہے انہیں درخواست دیں۔ کرن اور نورین نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو درخواست دے رکھی ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہاکہ ہم چیک کرالیتے ہیں کہ ایسی کوئی درخواست آئی ہے یا نہیں۔

 

عدالت نے دستخط کرنے کے لئے آصف زرداری کو کٹہرے میں بلایا۔ عدالت نے دونوں خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی اور کیس کی سماعت16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے باہر سابق صدرآصف علی زرداری نے صحافی کے سوال پر میڈیم نور جہاں کا گانا گایا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں