وزیر اعظم کے سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے: زرتاج گل

اسلام آباد(پبلک نیوز) شجرکاری مہم اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لئےعوام اور سیاسی شخصیات سب ہی سرگرم، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے راولپنڈی میں شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔ طلبہ کے ساتھ مل کے پودے بھی لگائے۔

 

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے راولپنڈی میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی دی اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے پودے لگائے اور اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے، اس سلسلے میں نوجوانوں کے ساتھ کی ضرورت رہے گی۔

 

آگاہی مہم میں طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانا ضروری ہے، اس معاملے میں وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ زرتاج گل کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سچے اور کھرے ہیں اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر جانے اور کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں