کپتان کو پتا ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے: زرتاج گل

اسلام آباد(فیصل ساہی) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل کا اختیار رکھتے ہیں، کارکردگی پر مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

 

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر اور ایماندار لیڈر ہیں، کابینہ میں ردوبدل صرف بہادر آدمی ہی کرسکتا ہے۔ عمران خان نے اگر مرکز میں کسی کو نہیں چھوڑا تو اس کا مطلب ہے کہیں اور بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، اگر مزید تبدیلیاں ناگزیر ہوئیں، تو وہ بھی کی جائیں گی۔

 

زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہمیں ماننا پڑے گا کہ مون سون کا پیٹرن تبدیل ہو رہا ہے، حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی۔ بارشوں سے تباہی کے نقصانات کا وزیراعطم کی ہدایات پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے نقصانات کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ بھی عمران خان نے جتوایا، کپتان کو پتا ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں