وزیراعظم کا اولین مقصد ہے کہ پاکستان سے مسائل کا خاتمہ کیا جائے: زرتاج گل

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ واٹر ٹیبل ریگولیٹری اتھارٹی قائم کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں زیر زمین پانی کے حصول کی ریگولیشن کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

 

اسلام آباد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سہولیات ہیں مگر چھوٹے شہروں میں سہولیات کا فقدان ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات مزید بڑھ رہے ہیں۔

 

وزیرمملکت نے پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، جس کے باعث بہت سی وبائیں اور بیماریاں پھیلتی ہیں، ٹیوب ویلز بھی لوگ اپنی مرضی سے بناتے ہیں، جن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت واٹر ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

انہوں نے ملکی اور عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستان سے مسائل کا خاتمہ کیا جائے، وزیراعظم نے بے گھر افراد کے لئے شیلٹر ہوم منصوبے کا آغاز بھی کیا۔ حکومت نے عملی طور پر اس ملک اور اس کے وسائل کو محفوظ بنانے کی ٹھانی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں