14 اگست سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد ہو گی، زرتاج گل

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ٹین بلین ٹری منصوبہ کے بعد اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کا منصوبہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کا اہم کارنامہ ہے۔

 

پلاسٹک بیگز پر پابندی بارے وزارت فوڈ سکیورٹی میں آگاہی تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد ہو گی۔ ہمیں ممبران سینٹ نے تجویز دی تھی کہ پلاسٹک پر ٹیکس عائد کیا جائے لیکن ٹیکس لگانا حل نہیں ہے بلکہ اس سے چھٹکارا ہی اصل حل ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگ سے ماحول بہت متاثر ہوتا ہے۔ پلاسٹک بیگز نالوں اور بارساتی نالوں میں پھنس جاتے ہیں اور مون سون بارشوں کے دوران یہ پلاسٹک نالوں میں پھنس کر اربن فلڈنگ کا باعث بنتا ہے۔ زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ وزارت نے پلاسٹک پر پابندی کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔ اس ضمن میں تمام وزاتوں میں جا کر آگاہی دے رہے ہیں تاکہ سب ملکر پلاسٹک پر پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک فری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر منصوبہ عوامی ہے۔ ہماری وزارت پلاسٹک فری مہم میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی سب سے پہلے وزارت کو پلاسٹک فری بنایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں