ذیشان کے زیر استعمال گاڑی فیصل آباد میں مرنیوالے دہشتگرد عدیل کے نام پر تھی

پبلک نیوز: ذیشان دہشت گرد، سی ٹی ڈی کے شک کو تقویت ملنے لگی۔ ذیشان کے زیر استعمال گاڑی فیصل آباد میں مرنے والے دہشت گرد عدیل حفیظ کے نام تھی۔

تفصیلات کے مطابق عدیل حفیظ 15جنوری کو فیصل آباد میں آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔ سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان کی دہشت گرد کے ساتھ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔

گاڑی کا مالک دہشت گرد عدیل حفیظ انسپکٹر یاسر، عمر مبین اور بریگیڈیر ریٹائرڈ طاہر کے اغوا میں ملوث تھا۔ عدیل حفیظ 15جنوری کو فیصل آباد میں آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔

گاڑی عدیل کے نام تھی

ذیشان کی تصویر دہشت گرد عثمان کے ساتھ بھی پبلک نیوز کو موصول ہوئی۔ دہشت گرد عثمان علی گیلانی کے اغوا میں ملوث تھا۔ دہشت گرد عثمان بھی 15جنوری کو فیصل آباد آپریشن میں مارا گیا۔

عثمان کے ساتھ سیلفی

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں