زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 

پبلک نیوز: زمبابوے پر تین دہائیوں تک حکومت کرنے اور اس کی آزادی کے ہیرو تصور کیے جانے والے سابق صدر رابرٹ موگابے شدید علالت کے باعث سنگاپور کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ موگابے شدید علیل تھے اور اپریل سے سنگاپور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے ہیرو تصور کیے جاتے ہیں انہوں نے تقریباً تین دہائیوں تک زمبابوے پر حکومت کی۔ موگابے کو نومبر 2017 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔

 

زمبابوے کے صدر ایمرسن مننگاگوا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ موگابے نے زندگی عوام کی آزادی اور اختیار کے لیے وقف کی۔ رابرٹ موگابے کی قوم اور افریقا کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں