مقبوضہ بیت المقدس سے صیہونی فورسز کا غزہ کی پٹی پر حملہ

 

پبلک نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے  فلسطینی عسکری گروپوں کے مراکز سمیت  متعدد اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہید کر دیے۔ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا۔ شمالی غزہ میں فلسطینی عسکری گروپوں کے مراکز سمیت اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے متعدد اہداف پر بمباری کی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر تین میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ جس میں سے دو میزائلوں کو دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیا گیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں