بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے امیگریشن عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے: ذوالفقار بخاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت شہریار آفریدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایئرپورٹ پر او پی ایف کائونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔

 

ذوالفقار بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں داخلے اور اخراج کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا اور امیگریشن کائونٹرز پر قطاروں کا نوٹس لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ او پی ایف کائونٹرز کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے جدید بنایا جارہا ہے۔ ون ونڈو آپریشن شروع ہوگیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے اسکرینس لگائی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈاکٹر عامر شیخ کی کارکردگی کو سراہا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں