اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کر دے گا: زلفی بخاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستان زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت جلد معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے محنت کر رہی ہے امید ہے کہ حکومت جلد معاشی حالات پر قابو پالے گی۔

 

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستان زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت جلد معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے محنت کر رہی ہے امید ہے کہ حکومت جلد معاشی حالات پر قابو پالے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کر دے گا۔ وزیراعظم عمران خان بہت جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانیہ سے دو طرفہ تجارتی امور پر بات چیت ہو گی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں