خیبرپختونخوا کا نام ایک بار پھر تبدیل کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش

11:42 AM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا کا نام ایک بار پھر تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ آئین میں ترمیم کا بل رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پیش کیا۔

محسن داوڑ کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبہ کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا جسے کسی طرح قبول کر لیا گیا لیکن پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا، صوبہ کو کے پی یا کے پی کے لکھا اور کہا جاتا ہے۔ صوبہ کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے۔

حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا اہم بل ہے، قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزیدخبریں