خواجہ سراء کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار

12:27 PM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پشاور ( پبلک نیوز) کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کارروائی۔ خواجہ سراء صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر خواجہ پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی۔ ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد خواجہ سراء کے بال بھی کاٹے ہیں۔ ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ صدام کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔

ملزمان نے خواجہ سراء سے نوے ہزار روپے بھی چھینے ہیں۔ ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان میں یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ شامل ہیں۔ ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندھی کرا دی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کا کہنا تھا کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ کارروائی تھانہ رحمان بابا پولیس نے کی ہے۔

مزیدخبریں