پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم اپریل2021

01:11 PM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

چینی اسکینڈل پر تیزی سے تحقیقات جاری ہیں، شہزاد اکبر کہتے ہیں ایف آئی اے نے کچھ روز قبل سٹہ مافیا کے خلاف کام شروع کیا ہے، چینی کی قیمتیں پہلے بھی بڑھتی رہیں، اس حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، مہنگی چینی کے ذمہ دار ناجائز منافع خور ہیں، منی لانڈرنگ اور سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں

شوگروآٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے، احسن اقبال کہتے ہیں لوگوں کے لئے خوراک کی اشیا ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں، یہ کورونا، معیشت، خارجہ امور سمیت کسی چیز کو بھی مینج نہیں کر سکے، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہوجانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ہے؟ اب نیب کدھر ہے؟ آج ہر کوئی مسلم لیگ ن کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے

سندھ بھر میں 6 اپریل سے شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود، دکانیں صبح 6 سے رات 8 بجے تک کھلیں گی، ریسٹورٹ میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، سرکاری اداروں میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی، پابندیاں 11 اپریل تک نافذالعمل رہیں گی

لاہور کے مزنگ اسپتال میں کووڈ ویکسین کی 350 خوراکیں ضائع ہو گئیں، انکوائری کے بعد اسپتال کا ایم ایس معطل، ویکسین کو 2 سے 8 درجہ حرارت پر رکھنا تھا لیکن نہ رکھی گئیں۔ سروسز اسپتال میں بھی ساڑھے پانچ سو ویکسینز مبینہ طور پر غائب، ویکسین غائب نہیں ہوئی ریکارڈ مرتب کرنے کا مسئلہ آیا، سمز کے پرنسپل کا موقف، وزیراعلی پنجاب نے دونوں واقعات کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے، کابینہ ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی حد کی منظوری دےگی، ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں23 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

مزیدخبریں