گھوٹکی: چولہے کی چنگاری سے چار گھروں میں آگ لگ گئی، بچہ جاں بحق

02:03 PM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

گھوٹکی (پبلک نیوز) چار گھروں میں آگ لگ گئی۔ ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ یارو لونڈ میں چولہے سے اٹھنے والی چنگاری سے چار گھروں میں آگ لگی۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں علی شیر لونڈ میں نور حسن لونڈ الطاف صابر توک علی لونڈ کے چار گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائر برگیڈ عملے کو اطلاع دے دی گئی فائر برگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا۔ آگ مزید گھروں کی طرف بڑھنے لگی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ گھروں میں موجود افراد و کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں