روپیہ استحکام برقرار نہ رکھ سکا، تین دن بعد ہی کمی کا شکار

02:46 PM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) پاکستانی روپیہ بلندی سے تنزلی کی جانب گامزن، کئی دنوں بعد روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مستحکم ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے روپے کو آگے نہ بڑھنے دیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر قدر کی 153 اعشاریہ 30 پر پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں یورو کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ آج انٹربینک میں 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 179 اعشاریہ 89 روپے میں یورو فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 211 اعشاریہ 25 روپے جبکہ سعودی ریال 40 اعشاریہ 87 روپے تک فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ روپے کی قدر میں رواں ہفتے مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں