ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ سینئر اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کا شکار ہو گئی ہیں۔ اداکارہ اس وقت ممبئی کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہیں۔
سینئر اداکارہ سیاست کے میدان میں بھی پیش پیش ہیں۔ وہ اس وقت بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے چندی گڑھ رکن پارلیمان بھی ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے شوہر نے تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپم کھیر نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ کرن کھیر خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کرن کھیر میں بلڈ کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔