ایمبولینس نہ ملی تو باپ نے بیٹے کی نعش ٹھیلے پر رکھ لی

03:42 PM, 1 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: بھارت میں انسانیت سوز واقعات کی زنجیر بنی ہوئی ہے جو ٹوٹنے کا نام تک نہیں لیتی۔ وہاں پر ریاست مدھیا پردیش میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک باپ کی دہائیوں کے باجود بیٹے کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعہ منتقل نہ کیا گیا۔

مدھیا پردیش کے ضلع گُنا میں زیر علاج کمبھ راج نامی مریض ہلاک ہو گیا جس پر باپ نے ہسپتال انتظایہ کے آگے ہاتھ جوڑ جوڑ کر ترلے کیے کہ بیٹے کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعہ گھر منتقل کر دیا جائے۔ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

باپ جب ایمبولینس کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا تو اس نے بیٹے کی نعش کو ٹھیلے رکھا اور کھینچتا ہوا گھر تک لانے کے لیے نکل کھڑا ہوا۔

یہ سارا واقعہ دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے رکشہ کا بندوبست کیا اور نعش گھر بھجوائی۔

مزیدخبریں