رمضان المبارک کے دوران پاکستان میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ
04:55 PM, 1 Apr, 2021
پبلک نیوز: رمضان المبارک میں پاکستان کی تمام مساجد پانچ وقت نماز، تراویح اور ختم قرآن کے لیے کھلا رکھی جائیں گی۔آج اسلام آباد میں NCOC کی میٹنگ میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کر رہے تھے۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بیس نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ سال رمضان کے دوران پاکستان میں مساجد کھلی رہیں۔گزشتہ سال علماء ومشائخ کے تعاون اور مشاورت سے احتیاطی تدابیر پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہوا تھا۔ آئندہ چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں علماء کرام کے ساتھ مشاورت، رابطہ اور تعاون کے لیے درخواست کریں گے۔