پیر پگارا کی اہلیہ انتقال کر گئیں
04:59 PM, 1 Apr, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگارا کی اہلیہ کا آج رضا الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے۔ کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان نے تصدیق کر دی ہے۔ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق پیرپگارہ کی اہلیہ برین ہیمرج کا شکار تھیں۔ مقامی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل تھیں۔ ان کا انتقال دورانِ علاج اسپتال میں ہوا۔ پیر پگارا نے حر جماعت اور واسطیداروں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں رہ کر مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔