چنئی سپرکنگز کےخلاف دہلی کیپٹلزکی شاندارجیت،21 سالہ فاسٹ باؤلرمکیش کمار چھاگئے

10:17 AM, 1 Apr, 2024

ویب ڈیسک :چنئی ٹیم نے اپنا پہلا وکٹ پہلے ہی اوور میں کپتان روتوراج گائیکواڈ (01) کی شکل میں کھو دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں راچن رویندرا 12 گیندوں پر صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ خلیل احمد نے دونوں اوپنرز کو اپنا شکار بنایا۔
  ایم ایس دھونی نے آتے ہی پہلی گیند پر چوکا لگایالیکن وہ چنئی کو فتح دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ دھونی آئی پی ایل 2024 میں دہلی کے خلاف میچ میں پہلی بار بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔ دہلی کے فاسٹ باؤلر مکیش کمار نے میچ میں قابل ستائش مظاہرہ کیا۔ مکیش نے دھونی اور جڈیجہ کے سامنے 19ویں اوور میں صرف 5 رنز دیئے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چنئی کو اس میچ میں 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی پی ایل 2024 کے13ویں میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز نے 20 اوورز میں 191/5 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی جانب سے 52 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان رشبھ پنت نے 51 رنز بنائے۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز ، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 171/6 کے اسکور تک ہی پہنچ سکی۔ رہانے نے ٹیم کے لیے 45 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ آٹھویں نمبر پر آنے والے ایم ایس دھونی نے شائقین کے دل جیت لیے اور 16 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 37 رنز (ناٹ آؤٹ )کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ چنئی کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

مزیدخبریں