سی پیک راہداری بحال ، چائنہ بارڈر خنجراب پاس کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں شروع

12:12 PM, 1 Apr, 2024

سدھیر چودھری

 ویب ڈیسک : (سدھیر چودھری )سی پیک راہ داری آج سے بحال کر دی گئی، پاک چائینہ بارڈر خنجراب پاس 4ماہ کی بندش کے بعد آج یکم اپریل کو کھل گیاتجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق خنجراب پاس پر بارڈر کھلنے کے حوالے سے شاندار تقریب میں سی ای او اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سابق ممبر گلگت اسمبلی جاوید حسین، سابق صوبائی وزیر محمد باقر، سابق صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

سی ای او اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے سیاسی قائدین کے ہمراہ افتتاح  سی پیک راہداری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے روز 15 کنٹینرز تجارتی سامان لیکر چائینہ سے پاکستان  پہنچ گئے ۔چائینہ سے آنے والے کینٹینرز کا سامان لاہور،  راولپنڈی، کراچی سمیت دیگر شہروں میں روانہ کیا جائے گا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2023 میں 6 ماہ میں 400سے زائد کنٹینرز خنجراب پاس سے پاکستان آئے۔ان کینٹینرز  کےپاکستان آنے سے حکومت کو کسٹم کی مد میں 5ارب 45کروڑ ریونیو حاصل ہوا۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سینئر رہنما مسلم لیگ ن جاوید حسین  کا کہنا تھا کہ سمندر کے راستے تجارتی سامان منگوانے میں کافی دن ضائع ہوتے ہیں۔ جبکہ سابق ممبر گلگت اسمبلی جاوید حسین  نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ خنجراب پاس کے ذریعے تجارت سے مقامی لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

 اس موقع پر  مقررین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ خنجراب پاس کو سال کے 12ماہ تجارتی قافلوں کے لیے کھلا رکھے۔

مزیدخبریں