حکومت پاکستان اور پاک فوج کا چولستان میں زرعی انقلاب کامنصوبہ

12:30 PM, 1 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: حکومت پاکستان اور پاک فوج کا چولستان میں زرعی انقلاب کا منصوبہ، عوام  کہناہے کہ پاک فوج نے بہت اچھا منصوبہ شروع کیا ہے اس سے ہماری فصلوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے،یہ بہت خوش آئین منصوبہ ہے، اس سے وہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور انکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق حکومت پاکستان اور پاک فوج کے چولستان میں انقلابی منصوبے کے متعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اگر کامیاب ہوجاتا ہے تو زراعت اور خوراک کے معاملے میں پاکستان کافی حد تک خود کفیل ہوجائے گا، پاک فوج نے بہت اچھا منصوبہ شروع کیا ہے اس سے ہماری فصلوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔

عوام کا کہناہے کہ اس منصوبے سے ہمارے جانور مویشی اور زمین سب اچھا ہوجائے گا،یہ بہت خوش آئین منصوبہ ہے، اس سے وہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور انکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی،اس منصوبے پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،کسانوں کی بھلائی کی لیے ایسے اور بھی منصوبوں کا آغاز ہونا چاہیے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ  پاک فوج سولر پلانٹ لگا کر بجلی کے مسائل حل کررہی ہے اور پانی کے مسائل بھی حل کررہی ہے اور اس سے پورے ملک کی معیشت میان بہتری آئیگی،ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہاں کی بنجر زمین کو زرخیز کیا، پاک فوج کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمارے خاطر اتنے بہترین اقدام کیے،ہم ہر فیصلے میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے ایسے منصوبوں سے پاکستان بہت ترقی کرے گا۔

مزیدخبریں