والٹن ائیرپورٹ اسکینڈل: 350 ارب مالیتی اراضی 50 ارب میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

04:44 PM, 1 Apr, 2024

ویب ڈیسک: والٹن ائیر پورٹ لاہور کی خلاف قانون اراضی کی فروخت کا معاملہ، ائیرکرافٹ آنرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ والٹن ائیر پورٹ کی اراضی کا تخمینہ 350 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ ائیر پورٹ اراضی کو خلاف قانون 50 ارب میں فروخت کیا گیا۔

خط میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ائیر پورٹ انتظامیہ کو 50 ارب سے صرف 1 ارب موصول ہوئے۔ تحقیقات کروائی جائیں کہ ائیر پورٹ اراضی کی فروخت کی باقی رقم کہاں گئی۔ قومی اثاثے کو لینڈ مافیا نے سول ایوی ایشن افسران کی ملی بھگت سے تباہ کر دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ پاکستان میں جنرل ایوی ایشن کا مرکز تھا۔ والٹن ائیر پورٹ 1947 میں قائداعظم بھی اپنے سفر کے لیے استعمال کرتے رہے۔ لاہور ائیر پورٹ کی اراضی فروخت میں گھپلوں کا معاملہ نیب کو بھجوایا جائے۔

مزیدخبریں