پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا

05:12 PM, 1 Apr, 2024

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج رواں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 208 پوائنٹس کی مندی رہی۔ انڈیکس 67 ہزار کی نفسیاتی حد سے برقرار نہ رکھ سکا۔ 100 انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

مارکیٹ میں 23 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا اور 138 کے حصص میں تیزی، 176 میں مندی ہوئی۔

مزیدخبریں