ویب ڈیسک: بورے والا زرعی یونیورسٹی سب کیمپس سے شادی شدہ طالبہ اغوا،دو طالبات اور دو نامزد ملزمان سمیت6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورےوالا میں سمیسٹر 6 کا پیپر دینے کے لیے آنے والی سویرا حسین نامی طالبہ کو چار کار سوار افراد نے اغواء کر لیا.
ذرائع ابلاغ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اغواء ہونے سے چند دن پہلے بھی مغوی طالبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست بھی دی تھی کہ یونیورسٹی کا لڑکا اسے ہراساں کر رہا ہے.
اس نے طالبہ سے اس کا واہلٹ اور شناختی کارڈ وغیرہ بھی چھینا تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کی سیکورٹی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔
پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تاحال مغوی طالبہ کو بازیاب نہ کروایا جا سکا ہے.