وزیر اعظم آج پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے
05:34 AM, 1 Aug, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات کریں گے ٗ ’’آپ کے وزیر اعظم ٗ آپ کے ساتھ ‘‘ کے تحت یہ حکومت کا عوام سے رابطہ کرنے کا ایک سلسلہ ہے جو اب مستقل بنتا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق "آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ" کی ایک اور نشست کے تحت وزیراعظم عمران خان آج عوام کی براست ٹیلی فون کالز سنیں گے ٗ وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر تین بجے عوامی کالز سنیں گے ۔اس سے قبل دیگر سیشنز میں عوام نے بہت جوش و خروش سے کالز کیں ٗ وزیر اعظم سے بات کی اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ٗ 0519224900 فون پر وزیراعظم سے بات کی جاسکتی ہے، پاکستان سے بیرون ملک سے لوگ 0092 کوڈ بھی ساتھ ملائیں ٗ وزیراعظم کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔